ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وینزویلا میں گیس کے سلنڈر میں دھماکا‘ 7 افراد ہلاک

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک وینزویلا میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق صوبہ میراندا کے علاقے یونین دے پیٹر کی عمارت میں گیس کا سلنڈر پھٹ گیا۔ دھماکے کی شدت سے 3 منزلہ رہایشی عمارت بھی زمین بوس ہو گئی ،جب کہ واقعے میں 2 شیر خوار بچے ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں زخمی افراد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، تاہم ابتدائی طور پر سلنڈر پھٹنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں