اسلام آباد: ایف بی آر کے چیئرمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کرلی گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)امجد زبیر ٹوانہ کی جانب سے دی گئی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کرلی گئی، جس کے تحت وہ کل (جمعرات) سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
چیئرمین ایف بی آر کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے چیئرمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی منظوری دی ہے جس کے تحت ملک امجد زبیر ٹوانہ کل 15 اگست سے قبل از وقت ریٹائر ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے اپنی ارلی ریٹائرمنٹ کے لیے وزیراعظم کو درخواست دی تھی جس کے بعد راشد محمود کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔
