ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کے خلاف احتجاج، کولمبیا یونیورسٹی کی صدر بھی مستعفی

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوشے شفیق نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چند ماہ قبل کولمبیا یونیورسٹی کیمپس میں فلسطینیوں کے حق میں کیے جانے والے مظاہروں نے ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔ پولیس کو بھی طلب کیا گیا تھا اور مار پیٹ بھی ہوئی تھی۔

فلسطینیوں کے حق میں کیے جانے والے مظاہروں کو محض اسرائیل مخالف نہیں بلکہ یہودیوں سے نفرت پھیلانے کی کوشش قرار دے کر قانونی اور ضابطے کی کارروائیاں کی گئیں۔

کولمبیا یونیورسٹی کے تین شعبوں کے سربراہ حال ہی میں مستعفی ہوئے ہیں۔ یہودیوں سے نفرت پھیلانے والے پیغامات کا تبادلہ کرنے کے الزام میں انہیں طویل رخصت پر بھیجا گیا تھا۔ بعد میں انہوں نے مستعفی ہونے کو ترجیح دی۔

اب کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ تفتیش کے دوران ان سے پوچھا گیا تھا کہ دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوکر رہے گا کا نعرہ کیا اسرائیل کے خلاف نہیں تو انہوں نے اسے اسرائیل مخالف نعرہ قرار دینے سے انکار کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں