ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جشن آزادی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے مینز اینڈ وویمنز ٹائیٹل پنجاب نے جیت لیے

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ کا مینز اور وویمنز ٹائیٹل پنجاب نے جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملک کے 78ویں یوم آزادی کو شاندار انداز سے منانے کیلیے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ 5 روزہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ تھے جبکہ صدر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن بریگیڈئر محمد افتخار منصور، سیکرٹری جنرل خالد بشیر، سینئر نائب صدر امتیاز رفیع بٹ، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز رفیع بٹ، سیکرٹری جنرل اوج ظہور، اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ایونٹ کے مینز فائنل میں پنجاب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد خیبر پختونخوا کو 68کے مقابلے میں 69 پوائنٹس سے شکست دیکر مینز ٹائیٹل جتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں