سوات میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائی میں ایک پولیس اہل کار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کے خلاف فوری جوابی کارروائی کی گئی، جس پر دہشت گرد فرار ہو گئے۔
