ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت کا کرم میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے کرم میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

آصف زرداری نے خوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو بھی سراہا تے ہوئے کہاکہ  پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 خارجی دہشتگرد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں