ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نجکاری کمیشن سے او جی ڈی سی ایل شیئرز کی واپس منتقلی ،کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے شیئرز کی واپس منتقلی کے معاملے پر نائب وزیر اعظم اسحق ڈار کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ تشکیل کردہ کمیٹی 7روز میں رپورٹ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔کابینہ کمیٹی ارکان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور وزیر نجکاری علیم خان شامل کیے گئے ہیں۔کابینہ کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کردیے گئے ہیں، کمیٹی او جی ڈی سی ایل کے شیئرز پر حتمی فیصلہ اور شیئرز کی منتقلی کا قانونی راستہ تجویز کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں