ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان بنگلادیش دوسرا ٹیسٹ بغیر تماشائیوں کے ہوگا

لاہور: پاکستان بنگلادیش دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر تماشائیوں کے   کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے جاری تیاریوں کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تعمیراتی کام  جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاک بنگلادیش دوسرا ٹیسٹ میچ جو 30 اگست تا 3 ستمبر کھیلا جائے گا، وہ بغیر تماشائیوں کے ہوگا۔

بورڈ کی جانب سے وضاحت میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کی وجہ سے شائقین کرکٹ یہ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر نہیں دیکھ سکیں گے، تاہم  ہمیں شائقین کی صحت کی زیادہ فکر ہے، جس کی  وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

بغیر تماشائیوں کے میچ کی وجہ سے پی سی بی نے ٹکٹس کی فروخت بند کرتے ہوئے جن افراد کو ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، انہیں  رقوم ری فنڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں