ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: 50برس سے قید بے گناہ سیاہ فام کو 71 لاکھ ڈالر ہرجانہ دیا جائیگا

 

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست اوکلاہوما میں 50 برس تک بغیر کسی جرم کے قید کاٹنے والے سیاہ فام کو ساڑھے 71لاکھ ڈالر ہرجانہ دیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بے گناہ سیاہ فام گلین سیمنز نے رہائی کے بعد اپنے خلاف غلط چارج شیٹ جمع کرانے اور جھوٹے قتل کیس میں سزا دلوانے پر پولیس اہلکاروں پر ہرجانے کے لیے وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا،جس پر اوکلاہوما میں سٹی کونسل نے ہرجانے کی منظوری دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں