ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدین،موٹرسائیکل اسنیچرگینگ کے 2 کارندے گرفتار

بدین(نمائندہ جسارت )ASP محمد علی کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی،موٹر سائیکل اسنیچر گینگ کے 2 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار، چھینی گئی اور مسروقہ 6 موٹر سائیکلیں برآمد۔ایس ایس پی بدین شیراز نذیرکی جانب سے موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کیلئے اے ایس پی محمد علی، انچارج ڈی آئی سی سب انسپکٹر محمد عارف جروار اور ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی پر تشکیل شدہ ٹیم نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل اسنیچر گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے ہیں۔پولیس نے ابتدائی مرحلے میں ملزم دانش لاشاری کو گرفتار کرکے انٹروگیش کرنے کے بعد ان کی نشاندھی پر دوسرے ملزم ماجد عرف ملاں لاشاری کو حراست میں لے لیا۔ملزمان سے دوران انٹروگیش مختلف مقامات پر 6 چھینی گئی اور مسروقہ موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ ایک پستول اور ایک چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری کردی ہے جبکہ ملزمان سے مزید برآمدگیاں متوقع ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں