ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپورخاص، پوسٹ آفس چوک پر پودوں کی تقسیم کیلیے کیمپ کا انعقاد

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ادارہ تحفظ ماحولیات حکومتِ سندھ ریجنل آفس میرپورخاص کی جانب سے پوسٹ آفس چوک پر پودوں کو تقسیم کرنے لئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ کا افتتاح کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے ربن کاٹ کر اور لوگوں میں پودے تقسیم کر کے کیا کیمپ سے لوگوں میں 5 ہزار پودے مفت تقسیم کئے گئے اور سب سے عہد لیا گیا کہ ان پودوں کے درخت بننے تک حفاظت کریں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ادارہ تحفظ ماحولیات میرپورخاص کے ریجنل انچارج و ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صہیب راجپوت نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں بہت اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان کلائمٹ چینج رسک میں پانچواں نمبر ہے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پودے لگانا ناگزیر ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ماحولیات نے پودے بانٹنے کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچا جائے ان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا یہ ہی ایک واحد حل ہے پودے بانٹنے سے لوگوں کو پودے لگانے کا ٹرینڈ سیٹ ہو گا اور اس کی اہمیت کا بھی اندازہ ہو گا اس کیمپ کو لگانے میں میرپورخاص کی مختلف آرگنائزیشن نے ادارہ تحفظ ماحولیات کا ساتھ دیا جس میں فاریسٹ ڈپارٹمنٹ، سی ایس ایس پی، پاک گرین فاؤنڈیشن اور میرپورخاص شوگر شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں