کراچی(اسپورٹس رپورٹر) میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نورحسن جوکھیو نے کہا ہے کہ پا کستان میں کھیلوں کے سنہری دور کی واپسی کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کوگراس روٹ لیول سے جدیدتربیت فراہم کرکے ہی عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کئے جاسکتے ہیں ا س ضمن میں قومی ایتھلیٹس کو کھیلوں کے مناسب انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی مستحکم کیا جائے تو اور ایشیائی اور عالمی ایونٹس میں پاکستان کیلئے تمغے جیتے جاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے پی ٹی فٹبال اسٹیدیم میں میٹروپولیٹن فٹبال کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں صدر ٹاؤن اور کیماڑی ٹاؤن فٹبال ٹیم کے مابین کھیلے گئے میچ کے موقع پر کیا چیئرمین اسپورٹس کمیٹی حامد حسین، فٹبال کوچز خالد نواز، شہزاد احمد، محمد الیاس، چیف اکاؤنٹ آفیسر نعیم یوسفی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد رئیسی، ڈائریکٹر پارکس عاصم علی خان اور ڈائریکٹر اسپورٹس آصف عظیم بھی اس موقع پرموجود تھے میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو کاکہنا تھا کہ پیرس اولمپک کے جیولین ایونٹ میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم نے ثابت کیا ہے کہ اگر سخت محنت اور اپنے ٹارگٹ پر فوکس رکھا جائے تو ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتا ہے صدر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں اور صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ہمارے ٹاؤن کے نوجوان دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے میدان میں بھی خداد صلاحیتوں سے مالامال ہیں خاص طور پرفٹبال میں صدر ٹاؤن کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ نمایاں نظر آرہا ہے مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم میٹروپولیٹن فٹبال کپ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرے گی صدر ٹاؤن میں فٹبال کے بعد جلد کرکٹ ٹیم کی تشکیل بھی مکمل کرلی جائے گی دریں صدر ٹاؤن فٹبال ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد کیماڑی ٹاؤن فٹبال ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیدی۔