ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کی اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کے حوالے سے قطر کی درخواست مسترد

    دوحہ : قطر کی قیادت نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے ایران سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے میں اسرائیل پر حملے سے معاملات مزید خرابی کی طرف جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کا تازہ دور  اختتام پذیز ہوگیا ہے،اس موقع پر جاری اعلامیے میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ جن نکات پر اتفاقِ رائے ہوا ہے ان کی بنیاد پر اِسی ہفتے جنگ بندی معاہدہ ہوجائے گا۔

 قطر کی قیادت کا مزید کہناتھا کہ امید ہے مذاکرات کے اس دور میں طے شدہ نکات پر جنگ بندی معاہدہ ہو جائے گا،جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تمام وفود اگلے ہفتے کے اختتام سے پہلے دوبارہ ملیں گے۔

خیال رہے کہ    ایران کی قیادت نے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی قطر کی درخواست مسترد کردی  تھی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں