ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیٹے کی گرفتاری اور رہائی کیلیے رشوت طلب کرنے پر احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے علاقے وحدت کالونی کی رہائشی مسمات نعمت بی بی زوجہ مولا بخش سولنگی نے حسین آباد پولیس کے ہاتھوں بیٹے کی گرفتاری اور رہائی کے لیے رشوت طلب کیے جانے کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا 14 سالہ بیٹا جو کباڑی کی دکان چلاتا اور غیر تعلیم یافتہ ہے، اس نے چند روز قبل ایک شخص سے پینا فلیکس خریدا تھا جس کے ایک گھنٹے بعد پولیس نے دکان پر آ کر میرے بیٹے کامران کو گرفتار کیا اور اپنے ساتھ لے گئی، پولیس میرے بیٹے کی رہائی کے لیے رشوت طلب کر رہی ہے، ہمارے پاس اتنی بڑی رقم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو سازش کے تحت گرفتار کرایا گیا ہے، جبکہ میرا بیٹا بے گناہ ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی کہ میرے بیٹے کو رہا کر کے بیٹے کی رہائی کے لیے رشوت طلب کرنے والے حسین آباد پولیس کے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے تحفظ فراہم کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں