
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں لگنے والی آگ 3صوبوں تک پھیل گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوششوں میں 14طیارے، 31 ہیلی کاپٹر اور 265 گاڑیاں شامل ہیں، جن کے ساتھ جنگلات کے 1400 اہلکار بھی شامل ہیں۔ آگ سے اب تک تقریباً 100 ہیکٹر اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔