ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مئیر حیدرآباد کا جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،موقع پر ہدایت دیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) میئر کاشف علی شورو نے ڈویژنل کمشنر بلال میمن اور ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کے ہمراہ ٹنڈو آغا ریلوے کراسنگ فلائی اوور برج پروجیکٹ، دریائے سندھ کے حفاظتی بند کے ساتھ حیدرآباد کے زیر تعمیر رنگ روڈ منصوبے، عبد الستار ایدھی روڈ فیز ٹو اور آٹو بھان روڈ کے اطراف جاری نالے اور روڈ کی تعمیر کے پروجیکٹس کے جائزے کے سلسلے میں دورہ کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، ایگزیکٹو انجینئر لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ، اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، حیدرآباد واٹر اور سیوریج کارپوریشن کے متعلقہ افسران و ملازمین بھی موجود تھے، دورے کے سلسلے میں میئر کاشف علی شورونے ڈویژنل کمشنر بلال میمن کے ہمراہ ٹنڈوآغا ریلوے کراسنگ فلائی اوور برج کے مقام پر پہنچے اور کام کا جائزہ لیا جہاں لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کے حکام نے انہیں بریفنگ دی، میئر کاشف شورو نے عبدالستار ایدھی روڈ فیز II کے پروجیکٹ میں حائل رُکاوٹوں پر بھی کمشنر ڈویژن حیدرآباد سے تبادلہ خیال کیا، میئر اور کمشنر حیدرآباد ڈویژن نے پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے احکامات دیے۔ اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے حیسکو اور پاکستان ریلوے کے ساتھ کوآرڈینیشن کو فوری طور پر بہتر کریں تاکہ شہری اس منصوبہ سے مستفید ہو سکیں، میئر، کمشنر حیدرآباد ڈویژن نے آٹوبھان روڈ کا بھی دورہ کیا اورآٹو بھان روڈ کے اطراف جاری نالے کی تعمیر اور روڈ کے تعمیر کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ اس پروجیکٹ سے متعلق بھی پروجیکٹ ڈاریکٹر کنسٹرکشن،حیسکو، لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ اور حیدرآباد واٹر اور سیوریج کارپوریشن کے حکام نے انہیں بریفنگ دی، بعد ازاں میئر کاشف علی شورو نے ڈویژنل کمشنر بلال میمن اور ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کے ہمراہ دریائے سندھ کے حفاظتی بند کے ساتھ حیدرآباد کے زیر تعمیر رنگ روڈ منصوبے کا دورہ کیا، رنگ روڈ پہلے مرحلے میں جامشورو روڈ سے بائی پاس تک بنایا جا رہا ہے اور دوسرے مرحلے میں بائی پاس سے سحرش نگر کوٹری پھاٹک تک بنایا جائے گا، لوکل گورنمنٹ پراجیکٹ کے حکام نے منصوبے میں حائل رُکاوٹوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ میئر کاشف علی شورو نے ایگزیکٹو انجینئر لوکل گورنمنٹ پراجیکٹ کو اسکیم کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور انتظامیہ کو منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے آپس میں ورکنگ رلیشن کو بھی مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں