ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوشہرہ: معمولی تنازع پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

more deaths

نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں فجر کی نماز نہ پڑھنے پر بھائی نے بہن قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  تافغان مہاجر میوہ گل نے پولیس کو رپورٹ در ج کراتے ہوئے کہا کہ میں دیگر اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا، میری بیٹی اسما سمیت سب اپنے اپنے کمروں میں سو رہے تھے، بیٹا حمزہ صبح کی نماز کے لیے اسما کو اٹھانے گیا جس پر دونوں میں بحث وتکرار شروع ہوئی۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ حمزہ نے طیش میں آکر اپنی بہن اسما کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والی پستول برآمد کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں