وارسا (اسپورٹس ڈیسک) نیدرلینڈزکے سائیکلسٹ اولاو کویج نے ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس 2024کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ 22سالہ نیدرلینڈزکیسائیکلسٹ اولاو کویج کی ریس میں یہ پہلی فتح ہے۔ پولینڈ سے ٹورڈی پولونے سائیکل ریس کا 81 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں دنیا کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میںسائیکل سواروں نے پولینڈ میں کدووا زدروج سے پروڈنک تک 195.3کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا جو سیدھے راستے پر محیط تھا۔22 سالہ نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ اولاو کویج نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کے سائیکلسٹ کو ثام بینیٹ شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔بیلجیئم کے سائیکلسٹ کو ثام بینیٹ ریس میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ڈنمارک کے سائیکل سوار میڈس پیڈرسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسرے مرحلے میں کامیابی کے ساتھ ساتھ ناروے کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے بیلجیئم کے تھیبا نیس سے یلو جرسی بھی چھین لی تھی جس پر تاحال ان کا قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس 7 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 1049.3 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس 28 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔