ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افریقی ملک گھانا میں سعودی اسپتال کا افتتاح

گھاناکے صدر اور سعودی عہدے دار اسپتال کا افتتاح کررہے ہیں

اکرا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک گھانا کے صدر نانا اڈو ڈنکوا اکوفواڈو نے سعودی عرب کی جانب سے بنائے گئے اسپتال کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر سلطان بن عبدالرحمٰن الدخیل اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے ڈیپارٹمنٹ آف افریقا آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل محمد بن اذان الشمری نے ریاض حکومت کی نمایندگی کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس منصوبے کو سعودی ترقیاتی فنڈ (ایس ایف ڈی) نے ترقیاتی قرضوں کے ذریعے 2مراحل میں 3کروڑ 20لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ منصوبے کے تحت مختلف عمارات کی تعمیر اور انہیں طبی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں