ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تعلیم ترجیحات میں شامل رکھتے ہیں،وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز

ٹھٹھہ: وزیر برائے یونیورسٹیز و بورڈز محمد علی ملکانی لمس ٹھٹھہ کیمپس میں آڈیٹوریم کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

ٹھٹھہ (پ ر) صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ جیسے دور دراز علاقے میں خوبصورت میڈیکل یونیورسٹی کیمپس کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی تعلیم اور بالخصوص میڈیکل تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (لمس) ٹھٹھہ کیمپس میں آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے اسٹوڈنٹس کی سہولت کے لیے سجاول سے لمس ٹھٹھہ کیمپس تک یونیورسٹی پوائنٹ بس چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ اس کیمپس کے طلبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنا نام روشن کریں گے اور انہی ہونہار میڈیکل طلبا کی توسط سے ٹھٹھہ کی مقامی آبادی کو بہترین میڈیکل سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کیمپس میں جلد میڈیکل کے علاوہ نرسنگ کی کلاسز بھی چلائی جائیں گی۔ پیپلز پارٹی سندھ میں ہائر ایجوکیشن کے لیے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بجٹ دیتی ہے۔ پنجاب حکومت اپنی 52 یونیورسٹیز کے لیے 7 ارب روپے جبکہ سندھ حکومت کی جانب 30 یونیورسٹیز کے لیے 32 ارب روپے دیے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر یونیوسٹیز نے کیمپس کے طلبہ سے گزارش کی کہ ہر اسٹوڈنٹ ایک درخت لگائے اور اپنی تعلیم کے دوران اس درخت کو اپنائے اور 4 سال بعد اس وقت خوشی اور فخر کا موقع ہوگا جب وہ اپنی ڈگری کے ساتھ ساتھ اپنے درخت کا پھل بھی حاصل کرے گا جو اس اسٹوڈنٹ کی طرف سے اس کیمپس اور اس شہر کو ایک حسین تحفہ ہوگا۔ تقریب سے وائس چانسلر اکرام الدین اجن نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے لمس ٹھٹھہ کیمپس میں اسٹوڈنٹس کے ساتھ پاکستان کا جشن آزادی منایا، جھنڈا لہرایا اور کیک بھی کاٹا، جبکہ بچوں نے آزادیٔ پاکستان کی نسبت سے تقاریر کی اور ملی نغمے بھی گائے۔ اس موقع پر وزیر یونیورسٹیز نے نیم کا پودہ لگا کر یونیورسٹی کیمپس میں شجرکاری کا افتتاح بھی کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں