ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیکب آباد: مدرسۃالقرآن کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریب

جیکب آباد: مدرسہ القرآن طالبات میں پاکستان کے 77 ویں جشن آزادی کی تقریب سے صوبائی رہنما جماعت اسلامی شاہدہ اعجاز خطاب کر رہی ہیں

 

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) مدرسۃ القرآن طالبات کی جانب سے وطن عزیز کے 77 ویں یومِ آزادی کے پر مسرت موقع پر مدرسۃالقرآن میں شاندار و پروقار اور خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے پرنسپل طالبات سیکشن مدرسۃ القرآن شاہدہ اعجاز و صوبائی رہنما جماعت اسلامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن سے محبت کرنا فطری عمل ہے، دوسرا یہ کہ جب وطن کے قیام کی بنیاد ہی دین اسلام پر ہو اور جہاں مسلمانوں کو اپنی اسلامی تہذیب و ثقافت کے مطابق زندگی گزارنے کی تمام سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح وطن عزیز سے ہماری محبت دہری ہے، ہم پاکستان اور اسلام ایک اور لازم و ملزوم سمجھتے ہیں۔ بچوں! پاکستان ہماری لیے نعمت خداوندی ہے اور یہ جو ہم جشن آزادی منا رہے ہیں، دراصل یہ جشن اسلام ہے، اسی بنا پر آج ہم اور آپ مدرسۃالقرآن میں وطن عزیز کے 77 ویں جشنِ آزادی کی تقریب کا اہتمام کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کا مقصد آپ بچیوں کے دل دماغ تک وطن عزیز کے قیام کے مقاصد کے ساتھ اس کی دینی اہمیت اور اس سے وابستگی کو اُجاگر کرنا مقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہمارا مستقبل ہیں، آپ اپنی بے مثال مثبت محنت اور لگن سے وطن اور دین اسلام کے لیے خدمات انجام دے کر زندگی کے تمام شعبوں میں نام روشن کریں گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں