ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان کے گاؤں پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 86 افراد ہلاک

خرطوم: سوڈان میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی جا رہی ہے
خرطوم: سوڈان میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی جا رہی ہے

خرطوم: سوڈان کی حکومت نے جنگجو تنظیم آر ایس ایف پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 86 افراد کو مار ڈالا ہے۔ آر ایس ایف پر حکومت کی طرف سے آئے دن قتلِ عام کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔

سوڈان میں گزشتہ برس اپریل سے خانہ جنگ پھر شروع ہوئی۔ ملک کے طول و عرض میں منظم حملوں اور قتلِ عام کے واقعات تواتر سے رونما ہوتے رہے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ آر ایس ایف کے جنگجو گاؤں میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ نہتے دیہاتی اُن کا سامنا کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔ آر ایس ایف کی سفاکی نشانہ بننے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

سوڈان کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ جنگجوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ جنگجوؤں نے گاؤں میں لُوٹ مار بھی کی اور کئی مکانات کو آگ بھی لگائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں