ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شکیل خان کی برطرفی: عمران خان پارٹی میں گروپ بندی پر شدید ناراض

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ سے سابق صوبائی وزیر شکیل خان کی برطرفی کے بعد تحریک انصاف میں پیدا ہونے والے اختلافات پر بانی چیئرمین عمران خان نے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے شکیل خان کے حق میں بیان دینے والے ارکان قومی اسمبلی عاطف خان اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے طلب کرلیا ہے، اور آئندہ ہفتے یہ ملاقات متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ان دونوں ارکان کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے شکایات کی ہیں، کیونکہ انہوں نے شکیل خان کی برطرفی کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اس کے حق میں بیانات دیے تھے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے جیونیوز سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ عمران خان نے پارٹی میں گروپ بندی کے تاثر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور عاطف خان اور جنید اکبر کو ملاقات کے لیے طلب کیا ہے۔

چند روز قبل، خیبرپختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے اپنی ہی حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے استعفیٰ دیا تھا، لیکن وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ شکیل خان کو برطرف کیا گیا تھا، استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

اس معاملے پر تحریک انصاف کے اندر بھی اختلافات سامنے آئے، اور متعدد ارکان اسمبلی نے شکیل خان کی حمایت میں بیانات دیے، جبکہ علی امین گنڈا پور اور شکیل خان کے درمیان واٹس ایپ گروپ پر تلخ کلامی بھی ہوئی، جس میں دونوں نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں