ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سیاحت کے شعبے میں ہمارے تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے، ہائی کمشنر ملائیشیا

اسلام آباد: پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مزلان کا کہنا ہے کہ پاکستان سیاحت کی صنعت میں ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے اور اس شعبے میں ملائیشیا سے تکنیکی مدد حاصل کر سکتا ہے۔

پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر نے کہاکہ   پاکستان کا شمالی علاقہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے جس میں دنیا کی چھ بڑی پہاڑی چوٹیاں پائی جاتی ہیں اور ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے کا ایک بڑا حصہ بھی پاکستان میں ہے جو قدرت کا ایک شاہکار ہے۔

محمد اظہر مزلان نے کہا کہ ملائیشیا نہ صرف روایتی سیاحت بلکہ مذہبی سیاحت، حلال صنعت، زرعی اور طبی سیاحت میں بھی دنیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے، عالمی حلال انڈسٹری کی استعداد3ٹریلین ڈالر ہے اور اس شعبے میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان وسیع تعاون اور مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں