ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی شہر میرٹھ میں فلسطینی پرچم لہرانے پر ایک شخص گرفتار

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی شہر میرٹھ میں فلسطینی پرچم لہرانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو میرٹھ کے کوتوالی علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ اس پر ترنگا ریلی کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں نوجوان کو ترنگا جھنڈے کے ساتھ فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے دکھایا گیا ۔ جس کی شناخت راشد عرف منا کے نام سے ہوئی۔ وڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی ہندو رہنمائوں نے اس پر اعتراض کیا اور پولیس میں شکایت کی۔ضلعی پولیس کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ کوتوالی پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 197(2)کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو قومی یکجہتی کے لیے کو نقصان پہنچانے والی دفعہ ہے۔اسی دفعہ کا حوالہ دے کر گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ افسر نے بتایا کہ ملزم راشد عرف منا جو کہ مقامی باشندہ ہے کو پوروا اہیراں کے قریب ایک کمپلیکس کے سامنے سے گرفتار کیا گیا ،پولیس اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں