ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت حسد کرنے کے بجائے عوام کو بجلی میں ریلیف دینے پر توجہ دے،  وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور :صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا ہے  کہ سندھ حکومت حسد کرنے کے بجائے عوام کو بجلی میں ریلیف دینے پر توجہ دے، مریم نواز نے اپنے صوبے کے فنڈز سے اپنے عوام کو ریلیف دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر  اطلاعات پنجاب نے کہاکہ  سندھ حکومت اپنی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے اس بات سے پریشان ہے کہ پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیوں دے دیا ہے؟

عظمی بخاری نے کہا کہ عوامی جماعت ہونے کے دعویدار کے تمام وزرا اور ترجمان تین دن سے عوامی ریلیف کے ہی خلاف بیانات دے رہے ہیں، جب آپ عوام کے دعویدار بنتے ہیں تو مشکل کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دینے سے گھبرا کیوں رہے ہیں؟ سندھ حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں ، تحریک انصاف کی لائن فالو مت کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں