ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نسلی فسادات کے باعث برطانیہ میں 75فیصد مسلمان خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں، رپورٹ

لندن:برطانیہ میں نسلی فسادات کے باعث  75فیصد مسلمانوں اپنے آپ کوغیر محفوظ سمجھتے ہیں، اس حوالے سے مسلم خواتین کے نیٹ ورک نے باقاعدہ ایک سروے کیا، جس میں مسلمانوں نے اپنے آپ کو غیر محفوظ قرار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سروے میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ نسلی فسادات کے بعد مسلمانوں کی ایک بڑی تعدا د خوف زدہ ہے اور خود کو یہاں غیر محفوظ سمجھتے ہیں، بسنے والے برطانوی مسلمانوں  نے کہاکہ نسلی فسادات شروع ہونے سے پہلے بھی ہم اپنے آپ کو غیر محفوظ ہی سمجھتے تھے۔

اپنی حفاظت کے حوالےسے برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کا کہنا تھا کہ  30جولائی کو سائوتھ پورٹ سے شروع ہونے والے ہنگاموں سے بھی پہلے پرتشدد صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ بیرون ممالک میں مقیم مسلمانوں پر حملوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،  آسٹریلیا سمیت دیگر ملکوں میں آئے روز چاکو سے حملے ہونے کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں