ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین، سائبیریا اور پرتگال کے جنگلات میں آگ بے قابو

اسپین، سائبیریا اور پرتگال کے جنگلات میں آگ بے قابو

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین، سائبیریا اور پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ مزید شدت اختیار کرگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پرتگال کی سرحد کے قریب لگی آگ کے باعث قریبی علاقوں کے رہائشیوں کا انخلا کرایا جا رہا ہے۔ جنوبی سائبیریا میں 30 سے زائد مقامات پر جنگلات میں لگی آگ کے باعث 7 ہزار ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہو گئی، جہاں ہنگامی صورتِ حال نافذ کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ترکیہ کے صوبے ازمیر اور بولو میں 3 روز کے بعد 2 مقامات پر جنگلات کی بڑی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ترک حکام نے خبردار کیا ہے کہ شمالی اور مغربی ترکیہ کے جنگلات میں مزید آگ لگنے کا خطرہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں