
روم ( انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں امریکی، برطانوی اور کینیڈی شہریوں کو لے جانے والی پرتعیش کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق طوفانی بگولے نے ساحل پر ایک 56 میٹر لمبی پرتعیش کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پانی اندر داخل ہونے سے کشتی ڈوب گئی۔حادثے کے وقت کشتی میں میں 22 افراد سوار تھے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران برطانوی بچی سمیت 15 مسافروں کو زندہ نکال لیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک مسافر کو مردہ حالت میں نکالا گیا ، جب کہ 6 مسافر لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے غوطہ خور ریسکیو آپریشن کررہے ہیں۔