
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے وزیردفاع یاشار گولیر اور خفیہ سروس کے سربراہ ابرہیم قالن نے ملائیشیا کے دورے میں وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد خالد نور دین کی طرف سے استقبال کیا گیا۔ ترکیہ کے دونوں عہدے داروں نے وزیر اعظم انور ابراہیم سے اہم امور پر گفتگو کی ۔