ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ بلوچستان ٹریڈیشنل آرچری سیریزبلوچستان نے جیت لی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)جشن آزادی کے موقع پر پاکستان ٹریڈیشنل آرچری فیڈریشن کے زیر اہتمام 14اگست کو سندھ اور بلوچستان کے تیر اندازوں کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی سندھ بلوچستان ٹریڈیشنل آرچری سیریزکا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان کے تیر اندازو ں نے کامیابی سمیٹ لی۔ ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی اس سیریز میں دونوں جانب سے آٹھ آٹھ تیر اندازوں نے شرکت کی تھی ۔ان مقابلوں میں بلوچستان کے تیر اندازوں نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے گولڈ ،سلور اوربرانز میڈلز جیت کر جنرل ٹرافی بھی اپنے نام کی ۔نتائج کے مطابق انفرادی مقابلوں میں بلوچستان کے عبدالباری نے گولڈ ،سید سمیع اللہ شاہ نے سلور اور محمد سردار ترہ کئی نے برانز میڈلز جیتا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں