ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضلع مہمند نے انٹر اکیڈمیز گیمز کرکٹ ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور(اسپورٹس ڈیسک)ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمزکے سلسلے میں منعقدہ کرکٹ فائنل میں مہمند ڈسٹرکٹ نے خیبر ڈسٹرکٹ کو چھ رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پیر عبداﷲ شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اسپورٹس ضم اضلاع رضی اﷲ خان ، ڈی ڈی اسپورٹس ذاکراﷲ ، ڈی ایس او فیصل جاوید ، راحید گل ملاگوری سمیت دیگر شخصیات موجودتھیں ۔ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز کے سلسلے میں کرکٹ کا فائنل میچ ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے درمیان کھیلا گیا جس میں مہمند نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے کامیابی حاصل کرلی ، مہمند نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 110 رنز بنائے جواب میں خیبر کی ٹیم 104 رنز بناسکی ، اس طرح مہمند نے چھ رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں ضلع خیبر نے سب ڈویژن پشاور کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا ۔ خیبر کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 132 رنز بنائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں