ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غار حرا لے جانے کے لیے کیبل کار کا منصوبہ تکمیل کے قریب

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک ) زائرین حج وعمرہ کو غار حرا لے جانے کے لیے کیبل کار کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔ سعودی حکومت نے 2025 ء تک کیبل کار سسٹم شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جو کہ تاریخی مقامات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ منصوبے کو بنانے والی کمپنی سمایا انویسٹمنٹ کمپنی کے سی ای او فواز المحریج نے اعلان کیا ہے کہ غار حرا تک کیبل کار پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور آئندہ برس تک زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔واضح رہے کہ غار حرا مکہ مکرمہ میں جبل النور پر 634 میٹر کی بلندی پر اور مسجد الحرام سے تقریباً 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں