منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں منکی پاکس وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائرس کی قسم ٹیسٹ کے نتائج کے بعد ہی بتائی جا سکتی ہے۔ محکمہ صحت نے بتایاکہ 33 سالہ فلپائنی شہری میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس نے کبھی بین الاقوامی سفر نہیں کیا۔ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے 14 اگست کو عالمی صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان جمہوریہ ریپبلک آف کانگو میں وائرس کے پھیلنے اور دیگر پڑوسی ممالک میں وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا تھا۔