لاہور (اسپورٹس ڈیسک ) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارتی فائٹرز اور آفیشلزنے ایکسرسائز شروع کر دی ہے ،یہ لوگ گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔ 13 رکنی بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس ٹیم کا استقبال پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے نمائندوں نے کیا۔ مہمان ٹیم کو واہگہ بارڈر سے سخت سکیورٹی حصار میں لاہور کے نجی ہوٹل منتقل کردیا گیا۔بھارتی اسکواڈ میں دو خواتین فائٹرز بھی شامل ہیں واضح رہے کہ مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں کا آغاز 18 اگست سے ہوگیا۔