ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں 9 مئی کوسازش کے تحت مسلح بغاوت برپا کی گئی، وزیر دفاع خواجہ آصف

An armed rebellion was launched

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کوملک کی اساس پروارکیا گیا، وطن عزیز میں اتنا بڑا سانحہ ہوا اور سزا اورجزا کا عمل 16 ماہ سے مفلوج ہے۔

وزیردفاع نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ برطانیہ میں حالیہ فسادات نے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لیا، برطانیہ میں فسادات میں ایک ہزارسے زائد گرفتاریاں ہوئیں، برطانوی عدالتوں نے 500 سے زائدافراد پرفردم جرم عائد کر دی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گرفتارافرادکی اوسط عمرتقریبا30 سال ہے، ابھی تک 125 افراد کے قریب افراد کو قید کی سزائیں ہوچکی ہیں، برطانیہ میں 3 درجن کے قریب آن لائن جرائم کے مرتکب پائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 9 مئی کوسازش کے تحت مسلح بغاوت برپا کی گئی، مختلف شہروں میں دفاعی تنصیبات پرحملے ہوئے، 9 مئی کوملک کی اساس پروارکیا گیا۔ وطن عزیزمیں اتنا بڑاسانحہ، سزا اورجزا کا عمل 16 ماہ سے مفلوج ہے، وطن عزیز میں قانون یرغمال ہے، عملداری ذاتی خواہشات کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں