ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام‘ 5 خوارج ہلاک‘ 3 جوان شہید

باجوڑ میں آپریشن کے دوران 3 شہید جوانوں کی فائل فوٹو

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) باجوڑ میں خوارج کی پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، آپریشن کے دوران
5خوارج جہنم واصل کردیے گئے اور 3 جوان شہید ہوگئے، شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی جانب موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین دہشت گردی کیلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلیے پْرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور عوام نے شرکت کی۔ جس کے بعد شہدا کے جسد خاکی تدفین کیلیے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے ہیں جہاں شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں