ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرینی فوج کے قبضے سے بستی آزاد کرالی،روس کا عویٰ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی فوج نے دونیتسک میں اسویری دونووکا نامی بستی کو آزاد کرانے کا دعویٰ کردیا۔ روسی محکمہ دفاع نے اس حوالے سے یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیوں کی تفصیل جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دونباس کے بعض مقامات پر ہماری فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ 24گھنٹوں کے دوران یوکرینی فوج کے توپ خانے اور گوداموں سمیت 163 دیگر فوجی مقامات پر ڈرون حملے کیے گئے ۔ جنگ کے آغاز سے اب تک روس نے یوکرین کے 639 طیارے،282 ہیلی کاپٹر،3ہزار 112 ڈرون،575 فضائی دفاعی نظام، 17ہزار 320 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور دیگر اسلحہ تباہ کیا ہے۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے ۔ روسی صدارتی پیلس کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے زاغولبا ریذیڈنسی میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات کی،جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات، آذربائیجان اور آرمینیا کے تنازع اور علاقائی و بین الاقوامی موضوعات پر بات چیت کی ۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے صدور مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے ،جب کہ دونوں ممالک کے درمیان اہم سمجھوتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں