حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پناری تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی وار دات، مسلح افراد بینک سے پیسے لے کر جانے والے سے دس لاکھ روپے چھین کر فرار، مزاحمت پر زخمی کردیا ،ذرائع کے مطابق پنیاری کی حدود خورشید ٹاؤن کے منٹھار جتوئی ہاؤس کے پاس تین نامعلوم افراد اسلحے کے زور پر نجی بینک سے 10 لاکھ روپے لے کر مہران کار میں اپنے گھر جانے والے اظہر سے کیش چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر اصغر کو بٹ مار کر زخمی کرکے 10 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔علاوہ ازیںبلدیہ پولیس کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 منشیات سپلائرز گرفتار، مقدمات درج ،بلدیہ پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر مختلف مقامات سے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے چرس اور کچی شراب کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 2 سپلائرز کو گرفتار کرلیا ،نانا بابا درگاہ فٹ پاتھ نیشنل ہائی وے روڈ کے قریب سے منشیات سپلائر علی رضا عرف راجہ بلوچ کو گرفتار کرلیا گیا ،لوہے کے پل عبدالستار ایدھی روڈ کے قریب سے منشیات سپلائر سجاد علی چنہ کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کرلیا ،گرفتار منشیات سپلائرز 2 کلو سے زائد چرس اور شراب کی بوتلیں مختلف علاقوں میں سپلائی دینے کیلیے جارہے تھے ،بلدیہ پولیس نے گرفتار منشیات سپلائرز کے خلاف حدود آرڈیننس اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔