ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آذربائیجان نے برکس میں شمولیت کی باضابطہ درخواست پیش کر دی

باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ترجمان آئیحان حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے برکس کا رکن بننے کے لیے باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق آذربائیجان اور چین کے درمیان تزویراتی شراکت داری کے قیام سے متعلق مشترکہ اعلامیہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں جولائی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران جاری کیا گیا تھا۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ چین آذربائیجان کی جانب سے برکس میں شمولیت کی خواہش کا خیر مقدم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ برکس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں