ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جلسے میں کوئی رکاوٹ ہوئی تو سخت مزاحمت ہوگی، علی امین

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کل 22 اگست کو ترنول کے مقام پر پی ٹی آئی کے جلسے کی راہ میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ کی کوشش ہوئی تو سخت مزاحمت ہوگی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  کل 22 اگست کو ترنول کے مقام پر ہر صورت پی ٹی آئی جلسہ منعقد کرے گی۔ قانونی تقاضوں کے مطابق جلسہ کرنے جارہے ہیں، پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی ہے ہماری ایک سیاسی تحریک ہے۔ جلسے کی اجازت دینے کا حکم عدالت نے دیا ہے، یہ اگر کورٹ کے خلاف گئے تو پھر ہم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ کے لئے مارچ کو خود لیڈ کروں گا اور میری گاڑی سب سے آگے ہوگی۔ مرکز میں بیٹھے نااہل ٹولے کی مفاد پرست پالیسیوں سے ملک میں معاشی تباہی آچکی ہے، حالات خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں، بحیثیت قوم سوچنا ہے اور ملک کے مستقبل کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں