سجاول (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے وژن کرمنلز اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، سی آئی اے پولیس کی مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب مشترکہ کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا سپاری و گٹکا اور ایک پراڈو گاڑی اور آئس برآمد، مقدمات درج، پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس سجاول اور جاتی پولیس کی مخفی اطلاع پر ملزم سجاد کچھی کی آرا مشین کے گودام پر چھاپا مار کارروائی، کارروائی کے دوران آرا مشین کے بھوسے میں چھپے گٹکا سپاری کے 25 کٹے (250) کلو گرام، 10 پیکٹ سفینہ گٹکا اور ایک ہزار تیار شدہ گٹکے برآمد، ملزم سجاد کچھی موقع پر گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری جانب سی آئی اے پولیس سجاول اور بنوں پولیس کی مخبروں کی مدد سے بنوں، شاہ کریم روڈ جھنڈ گولائی کے قریب ناکہ بندی کے دوران کامیاب کارروائی، گٹکا میٹریل کی سپلائی ناکام بنادی، 3 بین اضلاعی گروہ کے کارندے نثار احمد یوسفزئی، کمال دین پٹھان سکنہ گلشن معمار کراچی اور خان محمد بروہی سکنہ ٹھٹھہ کو ایک بلیک کلر پراڈو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا ہے، پراڈو گاڑی کی جامع تلاشی سے 20 کٹے سپاری، 10 پیکٹ سفینہ گٹکا اور ایک ہزار ساشے تیار شدہ گٹکے برآمد، مقدمہ درج کردیا گیا۔ ایس ایچ او چوہڑ جمالی کی دورانِ گشت چوہڑ سٹی کے بروہی محلہ سے منشیات فروش ملزم محمد عرف حیدری بروہی کو 115 گرام آئس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔