لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، آوارہ کتوں نے ایک ہی روز میں 10 سے زائد افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا، زخمی ہونے والوں میں 10 سالہ مجیب الرحمان، 40 سالہ غلام عباس، 7 سالہ حسنین، 62 سالہ حبیب اللہ، 14 سالہ نایاب، 15 سالہ محمد عیان اور دیگر شامل ہیں جنہیں ورثاء کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کر دیا گیا، تمام زخمیوں کو ویکسین اور طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اینٹی ریبیز ویکسین سینٹر کے عملے نے بتایا کہ آوارہ کتوں کے حملوں میں زخمی ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق لاڑکانہ شہر اور گردونواح سے ہے۔