ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کندھکوٹ ڈوب گیا، میونسپل انتظامیہ نکاسی میں ناکام

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) پورا شہر بارش کے پانی میں ڈوب گیا، میونسپل انتظامیہ پانی نکالنے میں مکمل ناکام، بارش کے بعد شہر کی صورتحال سنگین نتائج پر پہنچ گئی، کچھ دن قبل وقفے وقفے سے کچھ وقت کی بارش نے میونسپل کے تمام دعوئوں کی قلعی کھول دی، شہر کے بیشتر علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا، جبکہ زیادہ تر جگہوں پر نالے بھی اُبل پڑے، کئی جگہ پر سڑکیں دھنس گئی، اگر مسلسل تیز بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا تو کندھکوٹ کے کیا حالات ہوں گے؟ خدا ہی خیر فرمائے، بارش کے بعد کندھکوٹ کے حالات سے تو عوام بخوبی واقف ہیں اور کندھکوٹ کی عوام اس طرح کے حالات میں جینے کے عادی ہو چکی ہے، رحمت کا یہ سلسلہ متعلقہ اداروں کی نااہلی کے باعث کندھکوٹ کے رہائشیوں کے لیے زحمت بن گیا ہے، بارش نے کندھکوٹ کی حالات کے تمام دعوئوں کی قلعی کھول دی، شہر بھر میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا، جبکہ بیشتر جگہوں پر نالے بھی اُبل پڑے ہیں، شہر بھر میں نکاسی آب کا کام نہ ہو سکا، گلشیر محلہ، میرانی محلہ، چنی پٹی، عیدگاہ محلہ سمیت شہر کے گنجان علاقوں گھنٹہ گھر، ڈی سی آفس، ساقی موڑ، جھولی لال چوکی، ودھے شاہ، خلجی محلہ، ما شا اللہ سینٹر، ڈکھن بازار وغیرہ شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں