ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرینی فوج کا روس کے ڈیزل ڈپو پر ڈرون حملہ

یوکرینی فوج کے ڈرون حملے کے بعد روس کے ڈیزل ڈپو سے دھویں کے بادل بلند ہورہے ہیں

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے جنوبی علاقے روستوف میں ڈیزل ڈپو میں آگ لگ گئی جس نے کئی ٹینکوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یوکرینی فوج کے ڈرون حملے سے ڈیزل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ حکام کا کہناہے کہ ضلع پرولیٹارسک میں ایندھن کے 74 میں سے تقریباً 20 ٹینک آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ نے یوکرین کو روس کے اندر تباہ کن میزائل کے استعمال سے روک دیا۔ اس سلسلے میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کو دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ یوکرین کی طرف سے اسٹارم شیڈو میزائلوں کے استعمال پر عائد پابندیوں کو ہٹا لیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں