ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کی اسمگلنگ کےخلاف اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کے لیے تمام ادارے اپنی کوششیں تیز کریں،اسمگلنگ میں ملوث افراد کو پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔ بدھ کووزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی زیرصدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کو مزید موئر اور تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ میں
ملوث افراد کو قطعی طور پر پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے ،سمگلنگ میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اجلاس کو اسمگلنگ کی روک تھام اور ان کے اب تک کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارتِ داخلہ کی زیرِ نگرانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ملک گیر مہم جاری ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات، سگریٹ، موبائل فون، سونا، چائے، کپڑے، اشیاِ ضروریہ، ٹائرز اور گاڑیوں کے پرزوں کی اسمگلنگ کے خلاف موئر اقدامات کیے جارہے ہیں۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں