ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کارساز حادثہ کیس: انصاف نہ ہونے پر متاثرہ خاندان کیساتھ عدالت جاؤں گا، کامران ٹیسوری

changing world

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کارساز حادثے میں انصاف نہ ہوا تو بحیثیت گورنر متاثرہ خاندان کے ساتھ عدالت جاؤں گا۔

رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران کارساز حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دو جانیں چلی گئیں، ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے، کوئی بھی طاقتور ہو وہ اللہ سے نہیں بچ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنا گزر بسر کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے بغیر کررہے تھے، اگر انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا تو بحیثیت گورنر ان کے ساتھ عدالت جاؤں گا۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سے اپیل کروں گا آپ بھی اس کیس کو مانیٹر کریں، کہیں انصاف ہوتے ہوتے رہ نہ جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں