ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کریسنٹ اسٹیل کے فور منصوبے کیلئے اضافی کوٹڈ پائپ فراہم کریگا

کراچی ( بزنس رپورٹر )کریسنٹ اسٹیل اینڈ الائیڈ پروڈکٹس لمیٹڈ نے چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ اور الفجر انٹرنیشنل کے جوائنٹ وینچر کے ساتھ کے فور منصوبے کے لیے کوٹڈ پائپوں کی اضافی مقدار فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔اس ضمن میں لسٹڈ کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اسٹاک ایکس چینج کو بتایا گیا کہ کریسنٹ اسٹیل اینڈ الائیڈ پروڈکٹس لمیٹڈ نے اپنے موجودہ معاہدے میں چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ (سی ایچ ای سی) – الفجر انٹرنیشنل (اے ایف آئی) جوائنٹ وینچر (جے وی) کے ساتھ کوٹڈ پائپوں کی اضافی مقدار (ہاٹ رولڈ کوائلز کلائنٹ کی طرف سے فراہم کیے جائیں گے) کی تیاری اور فراہمی پر اتفاق کیا ہے۔ اس نظر ثانی کے ذریعے گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم کے فور منصوبے کے لیے 65 ہزار میٹر کوٹڈ اسٹیل لائن پائپوں کی اضافی مقدار فراہم کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں