ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناٹو یوکرین میں داخل ہوئی تو عالمی جنگ شروع ہو جائیگی، بیلا روس

منسک (اے پی پی) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ اگر ناٹو فوجیں یوکرین میں داخل ہوئیں تو تیسری عالمی جنگ شروع ہوجائے گی۔ تاس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کے ڈرون طیارے بارہا ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرچکے ہیں۔ ہم نے یوکرین کی طرف سے متوقع خطرات کے مقابل ضروری تدابیر اختیار کرلیں اور بیلا روس۔ یوکرین سرحد پر فوجیں متعین کردی ہیں۔ ناٹو کے یوکرین میں فوجیں بھیجنے کے احتمال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم ناٹو کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر انہوں نے یوکرین میں فوجیں بھیجیں تو ہمارے پاس جنگ کے علاوہ اور کوئی چارہ کار نہیں رہے گا۔ ہماری واحد لکیر ہے اور وہ لکیر ہماری ملکی سرحد ہے۔ جیسے ہی انہوں نے ہماری سرحد پر حملہ کیا ہم ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر اس کا جواب دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں