ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال: بس دریا میں گرنے سے 15 بھارتی باشندے ہلاک

نیپال میں ایک بس دریا میں گرنے سے 15 بھارتی باشندے ہلاک ہوگئے۔ یہ اتر پردیش سے آئی تھی۔ اس پر نمبر پلیٹ بھی اتر پردیش ہی کی لگی ہوئی تھی۔ بس پوکھارا سے نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو جارہی تھی۔

نیپال کے ضلع تھاناہون کے دریائے مرسیانگڑی میں گرنے والی بس میں بھارت کے 40 باشندے سوار تھے۔ ان میں سے 16 شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ چند زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث طغیانی سے دریا میں پانی کی سطح بہت بلند ہے۔ امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آئیں۔

متاثرین کی امداد کے لیے بھارت اور نیپال کے متعلقہ حکام رابطے میں ہیں۔ اتر پردیش کے ریلیف کمشنر نے نیپالی حکام سے تفصیلات طلب کی ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف کا اہتمام کیا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں